بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، صہیونیوں کے نسل کش اور طفل کش وزیر اعظم نے حال ہی میں ایران میں پانی کی قلت کے حوالے سے غیر مستند رپورٹوں پر احمقانہ رد عمل ظاہر کرکے ایک ویڈیو نشر کی اور ایرانیوں سے کہا کہ اگر وہ اپنی حکومت کے خلاف بغاوت کریں تو وہ ایران کی پانی کی قلت کا ازالہ کرے گا جس پر ملا جلا رد عمل آ رہا ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں بھی اسی موضوع پر امریکیوں کا رد عمل دیکھا جا سکتا ہے:
اینکر: اسرائیلیوں کو 'وقت' کی ضرورت کیوں ہے؟
کیونکہ ہم جانتے ہیں آئرن ڈوم ایرانی میزائلوں کی بارش سے، تباہ ہو چکا ہے اور اسرائیلیوں کے پاس ابھی تک ضروری جنگی وسائل نہیں ہیں۔
چنانچہ ظاہری طور پر وہ اب ہمارا (یعنی امریکیوں) سے توقع رکھتے ہونگے کہ [ہماری مدد سے] اپنے اسلحے کے ذخائر کو بھر دیں۔ ہم ہی ان کو ہتھیار دے سکتے ہیں!
البتہ ہمارے پاس انہیں اسلحہ دینے کے لئے کوئی اچھی وجہ نہیں ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ان کے ہتھیاروں کے ذخائر بہت کم ہیں۔
یہ وہ چیز ہے جس کو ہم یقینی طور پر جانتے ہیں۔
تجزیہ کار: بالکل درست، کہنا چاہتا ہوں کہ یہ لفظ "ظاہرا" (Ostensively) میرا پسندیدہ لفظ ہے، میں اسے پسند کرتا ہوں، آپ نے اچھا لفظ استعمال کیا۔
- شکریہ
ظاہرا (Ostensively) نسل کش بھوت بنیامین نیتن یاہو نے کل ایک عجیب ویڈیو پیغام کل رات کے وقت نشر کیا۔ ایک اداکار کی طرح برتاؤ کر رہا تھا لگتا تھا کہ کچھ اشیاء کے ساتھ اداکاری کر رہا ہے۔
اس نے یہ ویڈیو 'انگریزی زبان' میں شائع کی اور اس کے ہاتھ میں پانی کا ایک جگ تھا۔
تو ـ جبکہ وہ ایرانیوں سے مخاطب تھا، ـ اس نے ویڈیو انگریزی میں شائع کردی؟ کیونکہ یہ صرف نمائش اور اداکاری ہے۔
صحیح ہے، یہ ویڈیو ایرانیوں کے لئے نہیں تھی، یہ ہمارے لئے ہے۔ یہ امریکہ اس کے محسنوں [اورپُشت پَناہوں اور خیرات دینے والوں]، (benefactors) کے لئے ہے۔
'محسن' (benefactor) کا لفظ دوسرا اچھا لفظ ہے یعنی امریکہ میں اس پر پیسہ نچھاور کرنے والے آقا (Pay-masters)؛ جو اس کے لئے ہتھیار اور پیسہ بھیجتے ہیں اور ان سارے واقعات کا اصل سبب ہیں۔
- دوسرا اسپیکر: کیا مہربان شخص ہے یہ [یہ نیتن یاہو] ایسا برتاؤ کرتا ہے کہ گویا لوگوں کی جانیں اس کے لئے اہمیت رکھتی ہیں۔ وہ بیٹھ کر تمام فلسطینیوں کو جنوبی سوڈان جلاوطن کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، غزہ پر کارپٹ بمباری کرتے ہیں، لیکن کتنا یہ شخص مہربان ہوگیا ہے جو ایرانی بچوں سے محبت کرتا ہے، میں متاثر ہؤا، متاثر ہؤا!!
- تجزیہ کار: زیادہ تر ناظرین اس کو شیطان یا پھر موت کی فصل کاٹنے والا (فرشتۂ مرگ = grim reaper) کہتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ الفاظ اس کے لئے مناسب ہیں۔
کچھ لوگوں نے لکھا: "میں اس کے چہرے کی طرف دیکھ نہیں سکتا، اسے دیکھ کر میرے معدہ بگڑ جاتا ہے، الٹی آتی ہے۔"
ایک دوسرے شخص نے چیٹ روم میں لکھا ہے کہ "میرا بھی ایک بچہ ہے، میں جانتا ہوں کہ وہ نیتن یاہو جھوٹ بولتا ہے"۔
یہ سب سے زیادہ دلچسپ رد عمل تھا، میرا بچہ ہے، اور میں اس سے پیار کرتا ہوں اور جانتا ہوں کہ نیتن یاہو جھوٹ بولتا ہے۔
اینکر: کیا ہم اس پر اعتماد کر سکتے ہیں کہ وہ ہمارے لئے پانی لائے گا؟
تو جواب یہ ہے کہ اگر فلسطینیوں کی بدبختیاں اسرائیلی وعدوں پر عمل درآمد کو نمایاں کرتی ہوں، تو میرے خیال میں ایرانی ایک بار نہیں بلکہ دوبار سوچ لیں گے۔
غزہ کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ سے قطع نظر بھی، اسرائیل فسلطینیوں کی سرزمین ـ بالخصوص مغربی کنارے ـ میں پانی کو ہتھیار بنانے کے حوالے سے طویل پس منظر رکھتا ہے۔
سنہ 1967ع سے اب تک، اسرائیل فلسطین کے تمام آبی ذخائر کو واقعی اور بالفعل کنٹرول میں رکھے ہوئے ہے؛ اور فلسطینی اسرائیل کی اجازت کے بغیر کنواں نہیں کود سکتے اور آبی ڈھانچہ نہیں بنا سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ